حضرت عبداللہ بن مسعود ؓ کی مرویات
مروی ہے کہ ایک مرتبہ کوفہ کی جامع مسجد میں جمعہ کے دن لوگ اکٹھے تھے، اس وقت حضرت عمر ؓ کی طرف سے حضرت عماربن یاسر ؓ کوفہ کے گورنر تھے اور حضرت عبداللہ بن مسعود ؓ وزیر خزانہ تھے، حضرت ابن مسعود ؓ نے سائے کو دیکھا تو وہ تسمہ کے برابر ہوچکا تھا، وہ فرمانے لگے کہ اگر تمہارے ساتھی (گورنر) نبی ﷺ کی سنت پر عمل کرنا چاہتے ہیں تو ابھی نکل آئیں گے، بخدا! حضرت ابن مسعود ؓ کی بات ابھی پوری نہیں ہوئی تھی کہ حضرت عمار بن یاسر ؓ نماز، نماز کہتے ہوئے باہر نکل آئے۔