حضرت عبداللہ بن عمر ؓ کی مرویات
حضرت ابن عمر ؓ سے مروی ہے کہ حضرت عائشہ صدیقہ ؓ نے بریرہ ؓ کو خریدنا چاہا لیکن بریرہ ؓ کے مالک نے انہیں بیچنے سے انکار کردیا اور کہا کہ اگر ولاء ہمیں ملے تو ہم بیچ دیں گے حضرت عائشہ ؓ نے یہ بات نبی کریم ﷺ سے ذکر کی تو نبی کریم ﷺ نے فرمایا تم اسے خرید کر آزاد کردو ولاء اسی کا حق ہے جو قیمت ادا کرتا ہے۔