حضرت عبداللہ بن عمر ؓ کی مرویات
امام شعبی (رح) کہتے ہیں کہ حضرت ابن عمر ؓ کے پاس ڈیڑھ دو سال کے قریب آتا جاتا رہا ہوں لیکن اس دوران میں نے اس کے علاوہ کوئی اور حدیث نہیں سنی ( اور حسن کو دیکھ کر وہ کتنی حدیثیں بیان کرتے ہیں) حضرت ابن عمر ؓ نے فرمایا کہ نبی کریم ﷺ کے کچھ صحابہ ؓ " جن میں حضرت سعد ؓ بھی تھے " دسترخوان پر موجود گوشت کھانے لگے نبی کریم ﷺ کی کسی زوجہ محترمہ نے پکار کر کہا کہ یہ گوہ کا گوشت ہے یہ سنتے ہی صحابہ ؓ رک گئے نبی کریم ﷺ نے فرمایا اسے کھالو یہ حلال ہے اور اسے کھانے میں کوئی حرج نہیں البتہ یہ میرے کھانے کی چیز نہیں ہے۔