حضرت عبداللہ بن عمر ؓ کی مرویات
حضرت ابن عمر ؓ سے مروی ہے کہ جناب رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا تم اپنی عورتوں کو رات کے وقت مسجد میں آنے کی اجازت دے دیا کرو یہ سن کر حضرت ابن عمر ؓ کا کوئی بیٹا کہنے لگا کہ ہم تو انہیں روکیں گے۔ حضرت ابن عمر ؓ نے فرمایا کہ میں تم سے نبی کریم ﷺ کی حدیث بیان کر رہا ہوں اور تم یہ کہہ رہے ہو؟