حضرت عبداللہ بن عمر ؓ کی مرویات
حضرت ابن عمر ؓ سے مروی ہے کہ جعرانہ میں حضرت عمر ؓ نے نبی کریم ﷺ سے پوچھا کہ میں نے زمانہ جاہلیت میں منت مانی تھی کہ مسجد حرام میں اعتکاف کروں گا؟ نبی کریم ﷺ نے انہیں اپنی منت پوری کرنے کا حکم دیا اور حضرت عمر ؓ وہاں سے روانہ ہوگئے ابھی وہ نماز پڑھ ہی رہے تھے کہ انہوں نے لوگوں کو یہ کہتے ہوئے سنا کہ نبی کریم ﷺ نے ہوازن کے قیدیوں کو آزاد کردیا چناچہ انہوں نے اپنے غلام کو بھی آزاد کردیا۔