مسند امام احمد - حضرت ابوسلمہ بن عبدالاسد کی حدیثیں۔ - حدیث نمبر 15752
حَدَّثَنَا رَوْحٌ قَالَ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ عَنْ ثَابِتٍ قَالَ حَدَّثَنِي ابْنُ عُمَرَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ أَنَّ أَبَا سَلَمَةَ حَدَّثَهُمْ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِذَا أَصَابَتْ أَحَدَكُمْ مُصِيبَةٌ فَلْيَقُلْ إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ اللَّهُمَّ عِنْدَكَ أَحْتَسِبُ مُصِيبَتِي فَأْجُرْنِي فِيهَا وَأَبْدِلْنِي بِهَا خَيْرًا مِنْهَا فَلَمَّا قُبِضَ أَبُو سَلَمَةَ خَلَفَنِي اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ فِي أَهْلِي خَيْرًا مِنْهُ
حضرت ابوسلمہ بن عبدالاسد کی حدیثیں۔
حضرت ابو ام سلمہ ؓ سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ حضرت ابوسلمہ نے ان کے سامنے یہ حدیث بیان کی کہ نبی ﷺ نے ارشاد فرمایا جب تم میں سے کسی پر کوئی مصیبت نازل ہوجائے تو اسے اناللہ وانا الیہ راجعون کہہ کر یہ دعا کرنی چاہیے کہ اے اللہ میں اپنی اس مصیبت پر آپ کے سامنے ثواب کی نیت سے صبر کرتا ہوں لہذا مجھے اس کا اجر عطا فرما اور اس کا نعم البدل مجھے عطا فرما پھر جب حضرت ابوسلمہ فوت ہوگئے تو اللہ نے مجھے ان سے بہتر اہل خانہ نبی ﷺ عطا فرمادئیے۔
Top