حضرت ابوہریرہ ؓ کی مرویات
حضرت ابوہریرہ ؓ سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ نبی کریم ﷺ کا گذر ایک ایسے آدمی پر ہوا جو گندم بیچ رہا تھا نبی کریم ﷺ نے اس سے پوچھا کس حساب بیچ رہے ہو؟ اس نے قیمت بتائی اسی اثناء میں نبی کریم ﷺ پر وحی ہوئی کہ اس گندم کے ڈھیر میں اپنا ہاتھ ڈال کر دیکھئے چناچہ نبی کریم ﷺ نے اس میں ہاتھ ڈالا تو وہ اندر سے گیلا نکلا اس پر نبی کریم ﷺ نے فرمایا دھوکہ دینے والا ہم میں سے نہیں ہے۔