حضرت ابوہریرہ ؓ کی مرویات
حضرت ابوہریرہ ؓ سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ ہم لوگ نبی کریم ﷺ کی خدمت میں حاضر تھے نبی کریم ﷺ اس وقت صدقہ کی کھجوریں تقسیم فرما رہے تھے اور حضرت امام حسن ؓ کی گود میں بیٹھے ہوئے تھے نبی کریم ﷺ جب انہیں تقسیم کرکے فارغ ہوئے تو امام حسن ؓ کو اپنے کندھے پر بٹھا لیا ان کا لعاب نبی کریم ﷺ پر بہنے لگا نبی کریم ﷺ نے سر اٹھا کر دیکھا تو ان کے منہ میں ایک کجھور نظر آئی نبی کریم ﷺ نے اپنا ہاتھ ڈال کر ان کے منہ میں سے وہ کجھور نکالی اور فرمایا کیا تمہیں پتہ نہیں ہے کہ آل محمد ﷺ کے لئے صدقہ حلال نہیں ہے۔