مسند امام احمد - حضرت ابوہریرہ (رض) کی مرویات - حدیث نمبر 7434
حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ حَدَّثَنَا مَعْمَرٌ عَنِ الزُّهْرِيِّ حَدَّثَنَا رَجُلٌ مِنْ مُزَيْنَةَ وَنَحْنُ عِنْدَ ابْنِ الْمُسَيَّبِ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَجَمَ يَهُودِيًّا وَيَهُودِيَّةً
حضرت ابوہریرہ ؓ کی مرویات
امام زہری (رح) فرماتے ہیں کہ قبیلہ مزینہ کے ایک آدمی نے ہمیں یہ حدیث سنائی جبکہ ہم حضرت سعید بن مسیب (رح) کے پاس بیٹھے تھے کہ نبی کریم ﷺ نے ایک یہودی مرد اور عورت پر رجم کی سزا جاری فرمائی۔
Top