صحیفہ ہمام بن منبہ رحمتہ اللہ علیہ
حضرت ابوہریرہ ؓ سے مروی ہے کہ کہ ایک دیہاتی شخص نبی کریم ﷺ کی خدمت میں اپنے اونٹ کا تقاضا کرنے کے لئے آیا نبی کریم ﷺ نے صحابہ ؓ سے فرمایا اس کے اونٹ جتنی عمر کا ایک اونٹ تلاش کرکے لے آؤ صحابہ کرام ؓ نے تلاش کیا لیکن مطلوبہ عمر کا اونٹ نہ مل سکا ہر اونٹ اس سے بڑی عمر کا تھا نبی کریم ﷺ نے فرمایا کہ پھر اسے بڑی عمر کا ہی اونٹ دے دو نبی کریم ﷺ نے فرمایا تم میں سے سب سے بہترین وہ ہے جو اداء قرض میں سب سے بہتر ہو۔