حضرت ربیعہ بن کعب اسلمی ؓ کی حدیثیں
حضرت ربیعہ بن کعب ؓ سے مروی ہے کہ میں نبی ﷺ کے حجرہ مبارکہ میں سویا کرتا تھا تاکہ وضو کا پانی پیش کرسکوں میں سنتا تھا کہ نبی ﷺ جب بھی نماز کے لئے بیدار ہوتے تو کافی دیر تک الحمد للہ رب العالمین کہتے رہتے پھر کافی دیر تک سبحان اللہ العظیم وبحمدہ کہتے رہتے۔