حضرت ابوسعید خدری ؓ کی مرویات
حضرت ابوسعید ؓ سے مروی ہے کہ نبی ﷺ کے دور باسعادت میں مؤلفۃ القلوب چار آدمی تھے، علقمہ بن علاثہ عامری، اقرع بن حابس، زیدالخیل اور عیینہ بن بدر، ایک مرتبہ حضرت علی ؓ یمن سے سونے کا ایک ٹکڑا دباغت دی ہوئی کھال میں لپیٹ کر " جس کی مٹی خراب نہ ہوئی تھی " نبی ﷺ کی خدمت میں لے کر حاضر ہوئے، نبی ﷺ نے مذکورہ چاروں آدمیوں میں تقسیم کردیا۔