حضرت ابوسعید خدری ؓ کی مرویات
حضرت ابوسعید خدری ؓ سے مروی ہے کہ میت اپنے اٹھانے والوں، غسل دینے والوں اور قبر میں اتارنے والوں تک کو جانتی ہے، راوی کہتے ہیں کہ حضرت ابوسعید ؓ کے پاس سے اٹھ کر حضرت ابن عمر ؓ کے پاس گیا اور انہیں یہ بات بتائی، اتفاقاً حضرت ابوسعید ؓ بھی وہاں سے گذرے تو حضرت ابن عمر ؓ نے ان سے پوچھا کہ آپ نے یہ حدیث کس سے سنی ہے؟ انہوں نے فرمایا کہ نبی ﷺ سے۔