حضرت انس بن مالک ؓ کی مرویات
بکر بن مزنی (رح) کہتے ہیں کہ میں نے حضرت انس ؓ کو یہ حدیث بیان کرتے ہوئے سنا کہ میں نے نبی ﷺ کو حج اور عمرہ کا تلبیہ اکٹھے پڑھتے ہوئے سنا ہے، تو میں نے یہ حدیث حضرت ابن عمر ؓ سے بیان کی، وہ کہنے لگے کہ نبی ﷺ نے تو صرف حج کا تلبیہ پڑھا تھا، جب میری ملاقات حضرت انس ؓ سے ہوئی تو میں نے انہیں حضرت ابن عمر ؓ کی بات بتائی، وہ کہنے لگے کہ تم لوگ ہمیں بچہ سمجھتے ہو؟ میں نے خود نبی ﷺ کو " لبیک عمرۃ وحجا " کہتے ہوئے سنا ہے۔