مسند امام احمد - حضرت انس بن مالک (رض) کی مرویات - حدیث نمبر 11669
حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ أَبِي سُفْيَانَ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ جَاءَ جِبْرِيلُ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ذَاتَ يَوْمٍ وَهُوَ جَالِسٌ حَزِينٌ قَدْ خُضِبَ بِالدِّمَاءِ ضَرَبَهُ بَعْضُ أَهْلِ مَكَّةَ قَالَ فَقَالَ لَهُ وَمَا لَكَ قَالَ فَقَالَ لَهُ فَعَلَ بِي هَؤُلَاءِ وَفَعَلُوا قَالَ فَقَالَ لَهُ جِبْرِيلُ عَلَيْهِ السَّلَام أَتُحِبُّ أَنْ أُرِيَكَ آيَةً قَالَ نَعَمْ قَالَ فَنَظَرَ إِلَى شَجَرَةٍ مِنْ وَرَاءِ الْوَادِي فَقَالَ ادْعُ بِتِلْكَ الشَّجَرَةِ فَدَعَاهَا فَجَاءَتْ تَمْشِي حَتَّى قَامَتْ بَيْنَ يَدَيْهِ فَقَالَ مُرْهَا فَلْتَرْجِعْ فَأَمَرَهَا فَرَجَعَتْ إِلَى مَكَانِهَا فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَسْبِي
حضرت انس بن مالک ؓ کی مرویات
حضرت انس بن مالک ؓ سے مروی ہے کہ ایک دن حضرت جبرئیل (علیہ السلام) نبی ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے، نبی ﷺ اس وقت غمگین بیٹھے تھے اور خون میں لت پٹ تھے، کچھ اہل مکہ نے آپ ﷺ کو مارا تھا، حضرت جبرئیل (علیہ السلام) نے پوچھا کہ آپ کو کیا ہوا؟ نبی ﷺ نے فرمایا ان لوگوں نے میرے ساتھ یہ سلوک کیا ہے، حضرت جبرئیل (علیہ السلام) نے عرض کیا کہ کیا آپ چاہیں گے کہ میں آپ کو ایک معجزہ دکھاؤں؟ نبی ﷺ نے اثبات میں جواب دیا، حضرت جبرئیل (علیہ السلام) نے وادی کے پیچھے ایک درخت کی طرف دیکھا اور کہا کہ اس درخت کو بلائیے، نبی ﷺ نے اسے آواز دی تو وہ چلتا ہوا آیا اور نبی ﷺ کے سامنے کھڑا ہوگیا، حضرت جبرئیل (علیہ السلام) نے عرض کیا کہ اب اسے واپس جانے کا حکم دیجئے، نبی ﷺ نے اسے حکم دیا تو وہ واپس چلا گیا، یہ دیکھ کر نبی ﷺ نے فرمایا میرے لئے یہی کافی ہے۔
Top