حضرت انس بن مالک ؓ کی مرویات
حضرت انس ؓ سے نبی ﷺ کے خضاب کے متعلق پوچھا گیا تو انہوں نے فرمایا کہ نبی ﷺ کی مبارک ڈاڑھی میں تھوڑے سے بال سفید نہ تھے، البتہ حضرت صدیق اکبر ؓ اور حضرت عمر ؓ مہندی اور وسمہ کا خضاب لگاتے تھے۔ حضرت انس ؓ فرماتے ہیں کہ حضرت ابوبکر صدیق ؓ فتح مکہ کے دن اپنے والد ابوقحافہ ؓ کو اپنی پیٹھ پر بٹھا کر نبی ﷺ کی خدمت میں لے کر آئے اور نبی ﷺ کے پاس پہنچ کر انہیں اتا دیا، نبی ﷺ نے حضرت صدیق اکبر ؓ کے اعزاز کا خیال رکھتے ہوئے فرمایا کہ اگر بزرگوں کو گھر میں ہی رہنے دیتے تو ہم خود ان کے پاس چلے جاتے، الغرض ابوقحافہ ؓ نے اسلام قبول کرلیا، اس وقت ان کے سر اور ڈاڑھی کے بال " ثغامہ " نامی بوٹی کی طرح سفید ہوچکے تھے، نبی ﷺ نے فرمایا ان کا رنگ بدل دو، لیکن کالا رنگ کرنے سے پرہیز کرنا۔