مسند امام احمد - حضرت انس بن مالک (رض) کی مرویات - حدیث نمبر 12389
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ حَدَّثَنَا الْحَكَمُ بْنُ عَطِيَّةَ عَنْ أَبِي الْمَخِيسِ الْيَشْكُرِيِّ قَالَ سَمِعْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ يَقُولُ قِيلَ يَا رَسُولَ اللَّهِ قَدْ اسْتُشْهِدَ مَوْلَاكَ فُلَانٌ قَالَ كَلَّا إِنِّي رَأَيْتُ عَلَيْهِ عَبَاءَةً غَلَّهَا يَوْمَ كَذَا وَكَذَا
حضرت انس بن مالک ؓ کی مرویات
حضرت انس ؓ سے مروی ہے صحابہ کرام ؓ نے نبی ﷺ سے عرض کیا یا رسول اللہ ﷺ! آپ کا فلاں غلام شہید ہوگیا؟ نبی ﷺ نے فرمایا ہرگز نہیں، میں نے تو اس پر ایک عباء دیکھی تھی جو اس نے فلاں دن مال غنیمت میں سے خیانت کر کے حاصل کی تھی۔
Top