مسند امام احمد - حضرت انس بن مالک (رض) کی مرویات - حدیث نمبر 12602
حَدَّثَنَا يَزِيدُ أَخْبَرَنَا حُمَيْدٌ عَنْ أَنَسٍ قَالَ مَا شَمِمْتُ رِيحًا قَطُّ مِسْكًا وَلَا عَنْبَرًا أَطْيَبَ مِنْ رِيحِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَلَا مَسِسْتُ قَطُّ خَزًّا وَلَا حَرِيرًا أَلْيَنَ مِنْ كَفِّ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
حضرت انس بن مالک ؓ کی مرویات
حضرت انس ؓ سے مروی ہے کہ میں نے نبی ﷺ کی مہک سے عمدہ مشک و عنبر کی کوئی مہک نہیں سونگھی اور نبی ﷺ کی ہتھیلی سے زیادہ نرم کوئی ریشم بھی نہیں چھوا۔
Top