حضرت انس بن مالک ؓ کی مرویات
حمید (رح) کہتے ہیں کہ کسی شخص نے حضرت انس ؓ سے عذاب قبر کے متعلق سوال کیا تو انہوں نے فرمایا کہ نبی ﷺ اللہ کی پناہ مانگتے ہوئے کہتے تھے اے اللہ! میں سستی، بڑھاپے، بزدلی، بخل، فتنہ دجال اور عذاب قبر سے آپ کی پناہ میں آتا ہوں۔