مسند امام احمد - حضرت انس بن مالک (رض) کی مرویات - حدیث نمبر 12662
حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عَدِيٍّ عَنْ حُمَيْدٍ عَنْ أَنَسٍ قَالَ أُقِيمَتْ الصَّلَاةُ وَكَانَ بَيْنَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَبَيْنَ نِسَائِهِ شَيْءٌ فَجَعَلَ يَرُدُّ بَعْضُهُنَّ عَلَى بَعْضٍ فَجَاءَ أَبُو بَكْرٍ فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ احْثُ فِي أَفْوَاهِهِنَّ التُّرَابَ وَاخْرُجْ إِلَى الصَّلَاةِ
حضرت انس بن مالک ؓ کی مرویات
حضرت انس ؓ سے مروی کہ ایک مرتبہ نماز کا وقت قریب آگیا، اس وقت نبی ﷺ اور ازواجِ مطہرات کے درمیان کچھ تلخی ہو رہی تھی اور ازواج مطہرات ایک دوسرے کا دفاع کر رہی تھیں، اسی اثناء میں حضرت صدیق اکبر ؓ تشریف لے آئے اور کہنے لگے یا رسول اللہ ﷺ! ان کے منہ میں مٹی ڈالئے اور نماز کے لئے باہر چلئے۔
Top