حضرت انس بن مالک ؓ کی مرویات
حمید کہتے ہیں کہ کسی شخص نے حضرت انس ؓ سے پوچھا کہ کیا نبی ﷺ خضاب لگاتے تھے؟ انہوں نے فرمایا کہ نبی ﷺ پر بڑھاپے کا عیب نہیں آیا، اگر میں نبی ﷺ کی ڈاڑھی میں سفید بالوں کو گننا چاہوں تو گن سکتا ہوں، البتہ حضرت صدیق اکبر ؓ مہندی اور وسمہ کا خضاب لگاتے تھے، جب کہ حضرت عمر ؓ صرف مہندی کا خضاب لگاتے تھے۔