حضرت انس بن مالک ؓ کی مرویات
حضرت انس ؓ سے مروی ہے کہ حضرت براء بن مالک ؓ نبی ﷺ کے مردوں کے لئے حدی خوانی کرتے تھے اور انجثہ ؓ عورتوں کے لئے، انجثہ کی آواز بہت اچھی تھی، جب انہوں نے حدی شروع کی تو اونٹ تیزی سے دوڑنے لگے، اس پر نبی ﷺ نے فرمایا انجثہ! ان آبگینوں کو آہستہ لے کر چلو۔