حضرت جابر انصاری کی مرویات۔
ایک مرتبہ حسن بن محمد نے حضرت جابر بن عبداللہ ؓ سے غسل جنابت کے متعلق پوچھا انہوں نے فرمایا کہ بالوں کو خوب تربتر کرلو اور جسم کو دھو لو انہوں نے پوچھا کہ نبی ﷺ کس طرح غسل فرماتے تھے؟ انہوں نے جواب دیا کہ نبی ﷺ تین مرتبہ اپنے سر سے پانی بہاتے تھے وہ کہنے لگے کہ میرے تو بال بہت لمبے ہیں؟ حضرت جابر ؓ نے فرمایا کہ نبی ﷺ کے سر مبارک میں تعداد کے اعتبار سے تم سے زیادہ بال تھے اور مہک کے اعتبار سے بھی سب سے زیادہ تھے۔