حضرت جابر انصاری کی مرویات۔
حضرت جابر ؓ سے مروی ہے کہ نبی ﷺ نے ایک دن فرمایا کہ آج حبشہ کے نیک آدمی شاہ حبشہ نجاشی کا انتقال ہوگیا ہے آؤ صفیں باندھو چناچہ ہم نے صفیں باندھ لیں اور نبی ﷺ کے ساتھ ہم نے ان کی نماز جنازہ پڑھی۔ گذشتہ حدیث اس دوسری سند سے بھی مروی ہے البتہ اس میں نجاشی کا نام اصحمہ بھی مذکور ہے۔