مسند امام احمد - حضرت جابر انصاری کی مرویات۔ - حدیث نمبر 13734
حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ أَخْبَرَنَا سَيَّارٌ عَنْ أَبِي هُبَيْرَةَ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ كُنَّا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي سَفَرٍ فَاشْتَرَى مِنِّي بَعِيرًا فَجَعَلَ لِي ظَهْرَهُ حَتَّى أَقْدَمَ الْمَدِينَةَ فَلَمَّا قَدِمْتُ أَتَيْتُهُ بِالْبَعِيرِ فَدَفَعْتُهُ إِلَيْهِ وَأَمَرَ لِي بِالثَّمَنِ ثُمَّ انْصَرَفْتُ فَإِذَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَدْ لَحِقَنِي قَالَ قُلْتُ قَدْ بَدَا لَهُ قَالَ فَلَمَّا أَتَيْتُهُ دَفَعَ إِلَيَّ الْبَعِيرَ وَقَالَ هُوَ لَكَ فَمَرَرْتُ بِرَجُلٍ مِنْ الْيَهُودِ فَأَخْبَرْتُهُ قَالَ فَجَعَلَ يَعْجَبُ قَالَ فَقَالَ اشْتَرَى مِنْكَ الْبَعِيرَ وَدَفَعَ إِلَيْكَ الثَّمَنَ وَوَهَبَهُ لَكَ قَالَ قُلْتُ نَعَمْ
حضرت جابر انصاری کی مرویات۔
حضرت جابر ؓ سے مروی ہے کہ ہم لوگ ایک سفر میں نبی ﷺ کے ساتھ تھے نبی ﷺ نے مجھ سے میرا اونٹ خرید لیا اور مجھے مدینہ منورہ تک اس پر سواری کی اجازت دیدی مدینہ واپسی کے بعد میں وہ اونٹ نبی ﷺ کی خدمت میں لے کر حاضر ہوا اور اونٹ نبی ﷺ کے حوالے کردیا نبی ﷺ نے مجھے قیمت ادا کردی اور میں واپس ہوگیا راستے میں نبی ﷺ دوبارہ مجھے آ ملے میں نے سوچا کہ شاید آپ کی رائے بدل گئی ہے لیکن نبی ﷺ نے وہ اونٹ میرے حوالے کردیا فرمایا کہ یہ بھی تمہارا ہوا اتفاقا میرا گذر ایک یہودی کے پاس سے ہوا میں نے اسے یہ واقعہ بتایا تو وہ تعجب کرنے لگا کہ نبی ﷺ نے تم سے اونٹ خریدا پھر اسکی قیمت ادا کردی اور وہ اونٹ بھی تمہیں ہبہ کردیا میں نے کہا جی ہاں۔
Top