مسند امام احمد - حضرت جابر انصاری کی مرویات۔ - حدیث نمبر 13791
حَدَّثَنَا سُفْيَانُ قَالَ قُلْتُ لِعَمْرٍو أَسَمِعْتَ جَابِرًا يَقُولُ مَرَّ رَجُلٌ فِي الْمَسْجِدِ مَعَهُ سِهَامٌ فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَمْسِكْ بِنِصَالِهَا فَقَالَ نَعَمْ
حضرت جابر انصاری کی مرویات۔
سفیان کہتے ہیں کہ میں نے عمرو سے پوچھا کہ آپ نے جابر ؓ کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ ایک آدمی مسجد نبوی میں گذر رہا تھا اس کے ہاتھ میں کچھ تیر تھے تو نبی ﷺ نے اس سے فرمایا کہ اس کے پھل کا رخ سامنے کی طرف کرنے کے بجائے اپنی طرف پھیر لو؟ انہوں نے اثبات میں جواب دیا۔
Top