مسند امام احمد - حضرت جابر انصاری کی مرویات۔ - حدیث نمبر 13796
حَدَّثَنَا سُفْيَانُ سَمِعَ عَمْرٌو جَابِرًا يَقُولُ بَعَثَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي ثَلَاثِ مِائَةِ رَاكِبٍ أَمِيرُنَا أَبُو عُبَيْدَةَ بْنُ الْجَرَّاحِ فَأَقَمْنَا عَلَى السَّاحِلِ حَتَّى فَنِيَ زَادُنَا حَتَّى أَكَلْنَا الْخَبَطَ ثُمَّ إِنَّ الْبَحْرَ أَلْقَى دَابَّةً يُقَالُ لَهَا الْعَنْبَرُ فَأَكَلْنَا مِنْهُ نِصْفَ شَهْرٍ حَتَّى صَلَحَتْ أَجْسَامُنَا فَأَخَذَ أَبُو عُبَيْدَةَ ضِلَعًا مِنْ أَضْلَاعِهِ فَنَصَبَهُ وَنَظَرَ إِلَى أَطْوَلِ بَعِيرٍ فَجَازَ تَحْتَهُ وَكَانَ رَجُلٌ يَجْزُرُ ثَلَاثَةَ جُزُرٍ ثُمَّ ثَلَاثَةَ جُزُرٍ ثُمَّ ثَلَاثَةَ جُزُرٍ فَنَهَاهُ أَبُو عُبَيْدَةَ
حضرت جابر انصاری کی مرویات۔
حضرت جابر ؓ سے مروی ہے کہ نبی ﷺ نے ہمیں ایک سفر میں تین سو سواریاں کے ساتھ بھیجا تھا ہمارے امیر حضرت ابوعبیدہ بن جرح تھے ہم نے ساحل پر قیام کیا ہمارا زاد راہ ختم ہوگیا اور ہمیں درختوں کے پتے کھانے پڑے سمندر نے عنبر نامی ایک مچھلی باہر پھینک دی جسے ہمیں نے نصف ماہ تک کھاتے رہے یہاں تک کہ ہمارے جسم خوب صحت مند ہوگئے ایک دن حضرت عبیدہ نے اس کی ایک پسلی لے کر کھڑی کی اور سب سے لمبے اونٹ کو اس کے نیچے سے گزارا تو وہ گذ رگیا اور ایک دن تین تین اونٹ ذبح کرتا رہا پھر حضرت ابوعبیدہ نے اسے منع کردیا۔
Top