مسند امام احمد - حضرت جابر انصاری کی مرویات۔ - حدیث نمبر 13797
حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنِ عَمْرٍو سَمِعَ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ لَمَّا نَزَلَتْ هُوَ الْقَادِرُ عَلَى أَنْ يَبْعَثَ عَلَيْكُمْ عَذَابًا مِنْ فَوْقِكُمْ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَعُوذُ بِوَجْهِكَ فَلَمَّا نَزَلَتْ أَوْ مِنْ تَحْتِ أَرْجُلِكُمْ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَعُوذُ بِوَجْهِكَ فَلَمَّا نَزَلَتْ أَوْ يَلْبِسَكُمْ شِيَعًا وَيُذِيقَ بَعْضَكُمْ بَأْسَ بَعْضٍ قَالَ هَذِهِ أَهْوَنُ وَأَيْسَرُ
حضرت جابر انصاری کی مرویات۔
حضرت جابر ؓ سے مروی ہے کہ جب یہ آیت نازل ہوئی کہ اللہ اس بات پر قادر ہے کہ تمہارے اوپر سے عذاب بھیج دے تو نبی ﷺ نے فرمایا اے اللہ میں تیری ذات کی پناہ میں آتا ہوں پھر جب اگلا ٹکڑا نازل ہوا یا تمہارے پاؤں کے نیچے سے تو نبی ﷺ نے پھر فرمایا اے اللہ میں تیری ذات کی پناہ چاہتا ہوں پھر جب اگلا ٹکڑا نازل ہوا یا تمہیں مختلف حصوں میں خلط ملط کردے اور ایک دوسرے کے ذریعے عذاب کا مزہ چکھائے تو نبی ﷺ نے فرمایا کہ یہ پہلے کی نسبت زیادہ ہلکا اور آسان ہے۔
Top