مسند امام احمد - حضرت جابر انصاری کی مرویات۔ - حدیث نمبر 13896
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ أَخْبَرَنِي أَبُو الزُّبَيْرِ أَنَّهُ سَمِعَ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ يَقُولُ طَافَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي حَجَّةِ الْوَدَاعِ عَلَى رَاحِلَتِهِ بِالْبَيْتِ وَبِالصَّفَا وَالْمَرْوَةِ لِيَرَاهُ النَّاسُ وَلِيُشْرِفَ وَلِيَسْأَلُوهُ فَإِنَّ النَّاسَ غَشُوهُ
حضرت جابر انصاری کی مرویات۔
حضرت جابر ؓ سے مروی ہے کہ نبی ﷺ نے حجۃ الوداع کے موقع پر بیت اللہ کا طواف کیا اور صفا ومروہ کی سعی اپنی سواری پر کی تاکہ لوگ نبی ﷺ کو دیکھ سکیں اور مسائل باآسانی معلوم کرسکیں کیونکہ اس وقت لوگوں نے آپ کو گھیر رکھا تھا۔
Top