مسند امام احمد - حضرت جابر انصاری کی مرویات۔ - حدیث نمبر 14556
حَدَّثَنَا زَيْدُ بْنُ الْحُبَابِ حَدَّثَنِي حُسَيْنُ بْنُ وَاقِدٍ حَدَّثَنِي أَبُو الزُّبَيْرِ عَنْ جَابِرٍ أَنَّ رَجُلًا أَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ إِنَّ أَخِي مَاتَ فَكَيْفَ أُكَفِّنُهُ قَالَ أَحْسِنْ كَفَنَهُ
حضرت جابر انصاری کی مرویات۔
حضرت جابر ؓ سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ نبی ﷺ کے پاس ایک آدمی آیا اور کہنے لگا کہ میر ابھائی فوت ہوگیا ہے میں اسے کس طرح کفن دوں نبی ﷺ نے فرمایا کہ اسے اچھے طریقے سے کفناؤ۔
Top