ابوایوب انصاری ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جس نے دس بار: «لا إله إلا اللہ وحده لا شريك له له الملک وله الحمد يحيي ويميت وهو علی كل شيء قدير» اللہ واحد کے سوا کوئی معبود نہیں ہے، اس کا کوئی شریک و ساجھی نہیں اسی کے لیے ہے ملک (بادشاہت) اسی کے لیے ہے ساری تعریفیں، وہی زندگی بخشتا ہے اور وہی مارتا ہے اور وہ ہر چیز پر قادر ہے ، کہا تو یہ (اس کا اجر) اولاد اسماعیل میں سے چار غلام آزاد کرنے کے برابر ہوگا ١ ؎۔ یہ حدیث ابوایوب ؓ سے موقوفاً بھی روایت ہوئی ہے۔
تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/الدعوات ٦٤ (٦٤٠٤)، صحیح مسلم/الذکر والدعاء ١٠ (٢٦٩٣) (تحفة الأشراف: ٣٤٧١) (صحیح)
وضاحت: ١ ؎: یعنی اسے اونچے حسب و نسب والے چار غلام آزاد کرنے کے ثواب برابر اجر عطا ہوگا۔
قال الشيخ الألباني: صحيح الضعيفة تحت الحديث (5126)
صحيح وضعيف سنن الترمذي الألباني: حديث نمبر 3553