حضرت امیر معاویہ ؓ کی مرویات
حضرت معاویہ ؓ سے مروی ہے کہ میں نے اس منبر پر نبی ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ اے اللہ! جسے آپ دیں، اس سے کوئی روک نہیں سکتا اور جس سے آپ روک لیں، اسے کوئی دے نہیں سکتا اور ذی عزت کو آپ کے سامنے اس کی عزت نفع نہیں پہنچا سکتی، اللہ جس کے ساتھ خیر کا ارادہ فرما لیتا ہے، اسے دین کی سمجھ عطاء فرما دیتا ہے۔