مسند امام احمد - حضرت امیر معاویہ (رض) کی مرویات - حدیث نمبر 16279
حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ حَدَّثَنَا يُونُسُ عَنْ أَبِي السَّفَرِ عَنْ عَامِرٍ عَنْ جَرِيرٍ قَالَ كُنْتُ عِنْدَ مُعَاوِيَةَ فَقَالَ تُوُفِّيَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ ابْنُ ثَلَاثٍ وَسِتِّينَ وَتُوُفِّيَ أَبُو بَكْرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ وَهُوَ ابْنُ ثَلَاثٍ وَسِتِّينَ وَتُوُفِّيَ عُمَرُ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ وَهُوَ ابْنُ ثَلَاثٍ وَسِتِّينَ
حضرت امیر معاویہ ؓ کی مرویات
جریر کہتے ہیں کہ میں حضرت معاویہ ؓ کے پاس تھا، انہوں نے فرمایا کہ نبی ﷺ کا وصال ہوا تو آپ ﷺ کی عمر تریسٹھ سال تھی، حضرت صدیق اکبر ؓ کا انتقال ہوا تو ان کی عمر بھی تریسٹھ سال تھی، حضرت عمر ؓ کا انتقال ہوا تو ان کی عمر بھی تریسٹھ سال تھی۔
Top