مسند امام احمد - حضرت ابن مربع انصاری (رض) کی حدیث - حدیث نمبر 16600
حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ عَمْرٍو يَعْنِي ابْنَ دِينَارٍ عَنْ عَمْرِو بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ صَفْوَانَ عَنْ يَزِيدَ بْنِ شَيْبَانَ قَالَ أَتَانَا ابْنُ مِرْبَعٍ الْأَنْصَارِيُّ وَنَحْنُ فِي مَكَانٍ مِنْ الْمَوْقِفِ بَعِيدٍ فَقَالَ إِنِّي رَسُولُ رَسُولِ اللَّهِ إِلَيْكُمْ يَقُولُ كُونُوا عَلَى مَشَاعِرِكُمْ هَذِهِ فَإِنَّكُمْ عَلَى إِرْثٍ مِنْ إِرْثِ إِبْرَاهِيمَ لِمَكَانٍ تَبَاعَدَهُ عَمْرٌو
حضرت ابن مربع انصاری ؓ کی حدیث
یزید بن شیبان (رح) کہتے ہیں کہ ہم لوگ جائے وقوف سے کچھ دور تھے کہ ہمارے پاس حضرت ابن مربع انصاری ؓ آگئے اور فرمانے لگے کہ میں تمہارے پاس نبی ﷺ کا قاصد بن کر آیا ہوں، نبی ﷺ فرماتے ہیں کہ اپنے ان ہی مشاعر پر رکو، کیونکہ یہ تمہارے باپ حضرت ابراہیم (علیہ السلام) کی وراثت ہے۔
Top