مسند امام احمد - حضرت خیثمہ بن عبدالرحمن کی اپنے والد سے منقول حدیث - حدیث نمبر 14237
حَدَّثَنَا مُوسَى أَخْبَرَنَا ابْنُ لَهِيعَةَ عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ قَالَ سَأَلْتُ جَابِرًا عَنْ الْقَتِيلِ الَّذِي قُتِلَ فَأَذَّنَ فِيهِ سُحَيْمٌ فَقَالَ جَابِرٌ أَمَرَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سُحَيْمًا أَنْ يُؤَذِّنَ فِي النَّاسِ أَلَا لَا يَدْخُلُ الْجَنَّةَ إِلَّا مُؤْمِنٌ قَالَ جَابِرٌ وَلَا أَعْلَمُهُ قُتِلَ أَحَدٌ
حضرت جابر انصاری کی مرویات۔
ابوزبیر کہتے ہیں کہ میں نے حضرت جابر ؓ سے اس مقتول کے متعلق پوچھا جس کے قتل ہونے کے بعد سحیم نے منادی کی تھی انہوں نے فرمایا کہ نبی ﷺ نے سحیم کو حکم دیا ہے کہ لوگوں میں منادی کردیں کہ جنت میں صرف وہی شخص داخل ہوگا جو مؤمن ہو۔
Top