مسند امام احمد - حضرت ابوثعلبہ خشنی (رض) کی حدیثیں - حدیث نمبر 17085
حَدَّثَنَا عَفَّانُ حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ قَالَ حَدَّثَنَا النُّعْمَانُ بْنُ رَاشِدٍ عَنِ الزُّهْرِيِّ عَنِ عَطَاءِ بْنِ يَزِيدَ اللَّيْثِيِّ عَنْ أَبِي ثَعْلَبَةَ الْخُشَنِيِّ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَأَى فِي يَدِي خَاتَمًا مِنْ ذَهَبٍ فَجَعَلَ يَقْرَعُ يَدَهُ بِعُودٍ مَعَهُ فَغَفَلَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْهُ فَأَخَذَ الْخَاتَمَ فَرَمَى بِهِ فَنَظَرَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَلَمْ يَرَهُ فِي إِصْبَعِهِ فَقَالَ مَا أُرَانَا إِلَّا قَدْ أَوْجَعْنَاكَ وَأَغْرَمْنَاكَ
حضرت ابوثعلبہ خشنی ؓ کی حدیثیں
حضرت ابو ثعلبہ ؓ سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ نبی ﷺ نے ان کے ہاتھ میں سونے کی انگوٹھی دیکھی، نبی ﷺ اپنی چھڑی سے ان کے ہاتھ کو ہلانے لگے، اسی دوران نبی ﷺ دوسری طرف متوجہ ہوئے تو انہوں نے اپنی انگوٹھی اتار کر پھینک دی، نبی ﷺ کی دوبارہ جب نظر پڑی تو انگلی میں انگوٹھی نظر نہ آئی، نبی ﷺ نے فرمایا شاید ہم نے تمہیں تکلیف دی اور مقروض بنادیا۔
Top