حضرت براء بن عازب ؓ کی مرویات
حضرت براء ؓ سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ ہم لوگ نبی کریم ﷺ کے پاس بیٹھے ہوئے تھے کہ نبی کریم ﷺ ہم سے پوچھنے لگے اسلام کی کون سے رسی سب سے زیادہ مضبوط ہے؟ صحابہ کرام ؓ نے عرض کیا نماز، نبی کریم ﷺ نے فرمایا بہت خوب اس کے بعد؟ صحابہ ؓ نے عرض کیا زکوۃ، نبی کریم ﷺ نے فرمایا بہت خوب، اس کے بعد؟ صحابہ کرام ؓ نے عرض کیا ماہ رمضان کے روزے، نبی کریم ﷺ نے فرمایا بہت خوب، اس کے بعد؟ صحابہ کرام ؓ نے عرض کیا حج بیت اللہ، نبی کریم ﷺ نے فرمایا بہت خوب، اس کے بعد؟ صحابہ کرام ؓ نے عرض کیا جہاد، نبی کریم ﷺ نے بہت خوب کہہ کر فرمایا ایمان کی سب سے مضبوط رسی یہ ہے کہ تم اللہ کی رضا کے لئے کسی سے محبت یا نفرت کرو۔