مسند امام احمد - حضرت براء بن عازب (رض) کی مرویات - حدیث نمبر 17926
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ عَن إِسْرَائِيلَ عَن أَبِي إِسْحَاقَ عَن الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ قَالَ مَرَّ بِنَا النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ خَيْبَرَ وَقَدْ طَبَخْنَا الْقُدُورَ فَقَالَ مَا هَذِهِ قُلْنَا حُمُرًا أَصَبْنَاهَا قَالَ وَحْشِيَّةٌ أَمْ أَهْلِيَّةٌ قُلْنَا أَهْلِيَّةٌ قَالَ أَكْفِئُوهَا
حضرت براء بن عازب ؓ کی مرویات
حضرت براء بن عازب ؓ سے مروی ہے کہ غزوہ خیبر کے موقع پر نبی کریم ﷺ ہمارے پاس سے گذرے اس وقت ہم کھانا پکار ہے تھے نبی کریم ﷺ نے پوچھا ان ہانڈیوں میں کیا ہے؟ ہم نے عرض کیا کہ گدھے ہیں جو ہمارے ہاتھ لگے تھے نبی کریم ﷺ نے پوچھا جنگلی یا پالتو؟ ہم نے عرض کیا پالتو۔ نبی کریم ﷺ نے فرمایا ہانڈیاں الٹادو۔
Top