مسند امام احمد - حضرت ابوثورفہمی (رض) کی حدیث - حدیث نمبر 17974
حَدَّثَنَا أَبُو زَكَرِيَّا يَحْيَى بْنُ إِسْحَاقَ مِنْ كِتَابِهِ أَخْبَرَنَا ابْنُ لَهِيعَةَ وَحَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ عِيسَى حَدَّثَنَا ابْنُ لَهِيعَةَ عَنْ يَزِيدَ بْنِ عَمْرٍو عَنْ أَبِي ثَوْرٍ وَقَالَ إِسْحَاقُ الْفَهْمِيُّ قَالَ كُنَّا عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمًا فَأُتِيَ بِثَوْبٍ مِنْ ثِيَابِ الْمَعَافِرِ فَقَالَ أَبُو سُفْيَانَ لَعَنَ اللَّهُ هَذَا الثَّوْبَ وَلَعَنَ مَنْ يَعْمَلُ لَهُ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا تَلْعَنْهُمْ فَإِنَّهُمْ مِنِّي وَأَنَا مِنْهُمْ قَالَ إِسْحَاقُ وَلَعَنَ اللَّهُ مَنْ يَعْمَلُهُ
حضرت ابوثورفہمی ؓ کی حدیث
حضرت ابوثور فہمی ؓ سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ ہم لوگ نبی کریم ﷺ کے پاس موجود تھے کہ آپ ﷺ کی خدمت میں خاکستری رنگ کا ایک کپڑا لایا گیا حضرت ابوسفیان ؓ کہنے لگے کہ اس کپڑے پر اور اس کے بنانے والے پر اللہ کی لعنت ہو نبی کریم ﷺ نے فرمایا ان لوگوں پر لعنت مت بھیجو کیونکہ وہ مجھ سے ہیں اور میں ان سے ہوں۔
Top