حضرت مسوربن مخرمہ ؓ اور مروان بن حکم ؓ کی مرویات
حضرت مسور بن مخرمہ ؓ سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ نبی کریم ﷺ کی خدمت میں کہیں سے کچھ قمیضیں آئیں جن میں سونے کے بٹن لگے ہوئے تھے نبی کریم ﷺ نے وہ سب صحابہ ؓ کے درمیان تقسیم کردیں، میرے والد مخرمہ نے کہا کہ اے مسور! ہمارے ساتھ نبی کریم ﷺ کے پاس چلو مجھے بتایا گیا ہے کہ انہوں نے کچھ ق بائیں تقسیم کی ہیں چناچہ ہم روانہ ہوگئے وہاں پہنچ کر انہوں نے مجھ سے کہا کہ اندر جا کر نبی کریم ﷺ کو بلاؤ میں اندر گیا اور نبی کریم ﷺ کو بلا کرلے آیا نبی کریم ﷺ باہر تشریف لائے تو ان میں کی ایک قمیض پہن رکھی تھی نبی کریم ﷺ نے فرمایا مخرمہ! یہ میں نے تمہارے لئے رکھی تھی، انہوں نے اسے دیکھ کر اپنی رضامندی کا اظہار کیا تو نبی کریم ﷺ نے وہ انہیں دے دی۔