مسند امام احمد - حضرت حارث بن عبداللہ بن اوس۔ - حدیث نمبر 14895
حَدَّثَنَا بَهْزٌ وَعَفَّانُ قَالَا حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ عَنْ يَعْلَى بْنِ عَطَاءٍ عَنِ الْوَلِيدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنِ الْحَارِثِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَوْسٍ الثَّقَفِيِّ قَالَ سَأَلْتُ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ عَنْ الْمَرْأَةِ تَطُوفُ بِالْبَيْتِ ثُمَّ تَحِيضُ قَالَ لِيَكُنْ آخِرَ عَهْدِهَا الطَّوَافُ بِالْبَيْتِ فَقَالَ الْحَارِثُ كَذَلِكَ أَفْتَانِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ عُمَرُ رَضِيَ اللَّهُ تَعَالَى عَنْهُ أَدَّيْتَ عَنْ يَدَيْكَ سَأَلْتَنِي عَنْ شَيْءٍ سَأَلْتُ عَنْهُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَكِنِّي مَا أُخَالِفُ
حضرت حارث بن عبداللہ بن اوس۔
حضرت حارث بن عبداللہ سے مروی ہے کہ میں نے حضرت عمر سے اس عورت کا حکم پوچھا جو بیت اللہ کا طواف کر رہی تھی پھر اسے ایام آگئے انہوں نے فرمایا کہ اس کا آخری کام بیت اللہ کا طواف ہونا چاہیے حضرت حارث نے فرمایا کہ نبی ﷺ نے مجھے یہی مسئلہ بتایا تھا حضرت عمر نے انہیں سخت سست کہا اور فرمایا کہ تم مجھ سے اس چیز کے متعلق دریافت کر رہے ہو جس کے متعلق تم نبی ﷺ سے دریافت کرچکے ہو لیکن میں نبی ﷺ کے ارشاد کے خلاف ورزی نہیں کرسکتا۔
Top