مسند امام احمد - حضرت عتبان بن مالک انصاری (رض) کی حدیث - حدیث نمبر 641
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ سَمِعْتُ عَبْدَ الْأَعْلَى يُحَدِّثُ عَنْ أَبِي جَمِيلَةَ عَنْ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ أَمَةً لَهُمْ زَنَتْ فَحَمَلَتْ فَأَتَى عَلِيٌّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَخْبَرَهُ فَقَالَ لَهُ دَعْهَا حَتَّى تَلِدَ أَوْ تَضَعَ ثُمَّ اجْلِدْهَا
حضرت علی ؓ کی مرویات
حضرت علی ؓ سے مروی ہے کہ ان کی کسی باندی سے بدکاری کا گناہ سرزد ہوگیا اور اس کی اس حرکت پر اس کے امید سے ہوجانے پر مہر تصدیق بھی لگ گئی، حضرت علی ؓ نے نبی ﷺ کو اس کی اطلاع دی، نبی ﷺ نے فرمایا کہ بچہ پیدا ہونے تک اسے چھوڑے رکھو، بعد میں اسے کوڑے مار دینا۔
Top