مسند امام احمد - ایک دیہاتی صحابی (رض) کی حدیث - حدیث نمبر 19206
حَدَّثَنَا هَاشِمٌ وَبَهْزٌ قَالَا حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ الْمُغِيرَةِ عَنْ حُمَيْدٍ قَالَ وَحَدَّثَنِي مَنْ سَمِعَ الْأَعْرَابِيَّ قَالَ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ يُصَلِّي وَعَلَيْهِ نَعْلَانِ مِنْ بَقَرٍ قَالَ فَتَفَلَ عَنْ يَسَارِهِ ثُمَّ حَكَّ حَيْثُ تَفَلَ بِنَعْلِهِ
ایک دیہاتی صحابی ؓ کی حدیث
ایک دیہاتی صحابی ؓ سے مروی ہے کہ میں نے ایک مرتبہ نبی ﷺ کو نماز پڑھتے ہوئے دیکھا تو آپ ﷺ نے گائے کی کھال کے جوتے پہن رکھے تھے، پھر آپ ﷺ نے بائیں جانب تھوکا اور اس جگہ کو اپنی جوتی سے مسل دیا۔
Top