مسند امام احمد - موضوع موجود نہیں - حدیث نمبر 22731
مسنگ
موضوع موجود نہیں
حضرت عمیر ؓ سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ مجھے میرے آقا نے گوشت کے ٹکڑے بنانے کا حکم دیا اسی دوران ایک مسکین آیا تو میں نے اس میں سے کچھ کھانے کو اسے بھی دے دیا آقا کو معلوم ہوا تو اس نے مجھے مارا میں نے نبی کریم ﷺ کی خدمت میں حاضر ہو کہ یہ بات بتائی، نبی کریم ﷺ نے اس سے پوچھا کہ تم نے اسے کیوں مارا؟ اس نے کہا کہ اس نے میری اجازت کے بغیر میرا کھانے کسی کو اٹھا کر دے دیا تھا نبی کریم ﷺ نے فرمایا اس کا اجر تم دونوں کے درمیان تقسیم ہوگا۔
Top