مسند امام احمد - وہ حدیث جو محمد بن ابی کعب نے اپنے والد سے نقل کی ہے۔ - حدیث نمبر 2412
حَدَّثَنَا عَفَّانُ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ زِيَادٍ حَدَّثَنَا عَاصِمٌ الْأَحْوَلُ عَنْ لَاحِقِ بْنِ حُمَيْدٍ وَعِكْرِمَةَ قَالَا قَالَ عُمَرُ مَنْ يَعْلَمُ مَتَى لَيْلَةُ الْقَدْرِ قَالَا فَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ هِيَ فِي الْعَشْرِ فِي سَبْعٍ يَمْضِينَ أَوْ سَبْعٍ يَبْقَيْنَ
عبداللہ بن عباس کی مرویات
ایک مرتبہ حضرت عمر فاروق ؓ نے پوچھا لیلۃ القدر کے بارے کون جانتا ہے کہ وہ کب ہوتی ہے؟ اس پر حضرت ابن عباس ؓ نے فرمایا کہ جناب رسول اللہ ﷺ کا ارشاد ہے کہ شب قدر رمضان کے عشرہ اخیرہ میں ہوتی ہے سات راتیں گذرنے پر (٢٧ ویں شب) یا سات راتیں باقی رہ جانے پر (٢٣ ویں شب)
Top