حضرت اسامہ بن زید ؓ کی مرویات
حضرت اسامہ ؓ سے مروی ہے کہ مرض الوفات میں ایک دن نبی کریم ﷺ نے مجھ سے فرمایا میرے صحابہ کرام ؓ کو میرے پاس بلا کر لاؤ جب وہ آگئے تو نبی کریم ﷺ نے پردہ (چادر کو) ہٹایا اور فرمایا یہودونصاری پر اللہ کی لعنت ہو کہ انہوں نے اپنے انبیاء کی قبروں کو سجدہ گاہ بنالیا۔ گذشتہ حدیث اس دوسری سند سے بھی مروی ہے۔