مسند امام احمد - حضرت ابوایاس کی حدیثیں۔ تنبیہ : ابوایاس سے مراد معاویہ بن قرہ ہی ہیں اس اعتبار سے یہ ان کی حدیث کا تتمہ ہے یہ کوئی دوسرے صحابی نہیں ہیں۔ - حدیث نمبر 25395
حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ وَيَزِيدُ بْنُ هَارُونَ أَخْبَرَنَا إِسْمَاعِيلُ عَنْ قَيْسٍ عَنْ أَبِي مَسْعُودٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّ الشَّمْسَ وَالْقَمَرَ لَا يَنْكَسِفَانِ لِمَوْتِ أَحَدٍ قَالَ يَزِيدُ وَلَا لِحَيَاتِهِ وَلَكِنَّهُمَا آيَتَانِ مِنْ آيَاتِ اللَّهِ تَعَالَى فَإِذَا رَأَيْتُمُوهُمَا فَصَلُّوا
حضرت ابومسعودبدری انصاری ؓ کی مرویات
حضرت ابو مسعود ؓ سے مروی ہے کہ نبی ﷺ نے ارشاد فرمایا شمس و قمر کسی کی موت (وحیات) کی وجہ سے نہیں گہناتے، یہ دونوں تو اللہ کی نشانیاں ہیں، اس لئے جب تم انہیں گہن لگتے ہوئے دیکھو تو نماز پڑھا کرو۔
Top