حضرت ابوبشیر انصاری ؓ کی حدیثیں
سعید بن نافع (رح) کہتے ہیں کہ ایک مرتبہ میں طلوع آفتاب کے وقت چاشت کی نماز پڑھ رہا تھا تو مجھے حضرت ابو بشیر انصاری ؓ نے دیکھ لیا انہوں نے اس وقت نماز پڑھنے کو معیوب قرار دیتے ہوئے مجھے اس سے منع کیا اور فرمایا کہ نبی کریم ﷺ کا ارشاد ہے اس وقت تک نماز نہ پڑھا کرو جب تک سورج بلند نہ ہوجائے کیونکہ وہ شیطان کے دو سینگوں کے درمیان طلوع ہوتا ہے۔