مسند امام احمد - حضرت عبداللہ بن حوالہ ازدی (رض) کی حدیثیں - حدیث نمبر 21301
حَدَّثَنَا خَلَفُ بْنُ الْوَلِيدِ حَدَّثَنَا خَالِدٌ عَنْ سَعِيدٍ الْجُرَيْرِيِّ عَنِ السَّعْدِيِّ عَنْ أَبِيهِ أَوْ عَمِّهِ قَالَ رَمَقْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي صَلَاتِهِ فَكَانَ يَمْكُثُ فِي رُكُوعِهِ وَسُجُودِهِ قَدْرَ مَا يَقُولُ سُبْحَانَ اللَّهِ وَبِحَمْدِهِ ثَلَاثًا
سعدی رحمتہ اللہ علیہ کی اپنے والد یا چچا سے روایت
سعدی (رح) اپنے والد یا چچا سے نقل کرتے ہیں کہ میں نے نبی کریم ﷺ کی نماز کا اندازہ لگایا ہے نبی کریم ﷺ رکوع اور سجدے میں اتنی دیر رکتے تھے جس میں تین مرتبہ سبحان اللہ وبحمدہ کہا جاسکے۔
Top