حضرت عبداللہ بن مالک ابن بحینہ ؓ کی حدیثیں۔
حضرت ابن بحینہ ؓ سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ نبی کریم ﷺ نے ایک آدمی کو فجر کی دو سنتیں اس وقت پڑھتے ہوئے دیکھا جب کہ نماز کھڑی ہوچکی تھی نماز سے فارغ ہو کر نبی کریم ﷺ نے فرمایا اپنی اس نماز کو ظہر کی نماز جیسا نہ بناؤ کہ پہلے اور بعد کی رکعتوں کو ملا دو بلکہ ان دونوں کے درمیان فصل کیا کرو۔